ن لیگ کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،بڑے بڑ ے اعلانات کرنیوالے بتائیں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے،

جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پیپلز پارٹی پنجاب نرگس فیض ملک

ہفتہ 19 اگست 2017 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ،بڑے بڑ ے اعلانات کرنے والے بتائیں کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے انہوں نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں۔بروز ہفتہ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر ابھی تک یہ جماعت کچھ نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

ہم سیاسی پوا ئنٹ سیکورنگ نہیں کرتے بلکہ پنجاب حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اورنج لائن بنانے کے بجائے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کرے ۔توانائی کا بحران کے خاتمہ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔اس بحران کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔عوام اس بحران سے سخت پریشان ہیں ۔لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں اور روزہ داروں کومشکلات کا سامنا ہے ۔مسلم لیگ ن کی قیادت اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرے ۔ صرف لو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلانات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا