لنڈی کوتل میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
ہفتہ 19 اگست 2017 20:18
(جاری ہے)
مفتی اعجاز نے کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کا مسئلہ شدید بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے اور مقامی قبائل پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم این اے ، پولیٹیکل انتظامیہ اور فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ترقیاتی منصوبے سرد خانوں کی نظر ہوگئے ہیں اس لئے وہ اب عوامی طاقت سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کرینگے۔مفتی محمد اعجاز نے کہا کہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے باچا خان چوک میں دو روزہ احتجاجی کیمپ لگا یا جائے گا اور اگر انتظامیہ نے لنڈی خانہ اور شلمان واٹر سپلائی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع نہ کیا تو دوسرے مرحلے میں فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور اگر پھر بھی عوام کو ریلیف نہ ملا تو تیسرے مرحلے میں پاک افغان شاہرہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دینگے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کرے تاکہ مشترکہ طور پر پینے کے صاف پانی کی لئے جدوجہد کی جائے اور انتظامیہ پر پہلے سے اعلان کردہ منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے دبائو بڑھایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.