سابق وزیرا عظم نواز شریف سے مریم اورنگزیب اور پرویز رشید کی ملاقات

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی امور اور میاں نوازشر یف کی عوام رابطہ مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:58

سابق وزیرا عظم نواز شریف سے مریم اورنگزیب اور پرویز رشید کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے جاتی عمرہ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر کی ملاقات 'ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی امور اور میاں نوازشر یف کی عوام رابطہ مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیںجبکہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی امور اور میاں نوازشر یف کی عوام رابطہ مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔