Live Updates

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخواہ کے ہرشہر میں عوامی جلسے کرنے کا اعلان کردیا

جلسے کرتارہا تو عمران خان رونا دھونا شروع کردیں گے،سیاستدان صرف غریبوں کی بات کرتے ہیں،بھٹوغریبوں کیلئے جان بھی دیتے ہیں،کاغان میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 13:47

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخواہ کے ہرشہر میں عوامی جلسے کرنے کا اعلان کردیا
بالا کوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے ہرشہر میں جلسے کرنے کااعلان کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ شروعات ہے آئندہ پورے صوبے میں جلسے کروں گا،یونہی جلسے کرتارہاتو عمران خان رونا دھونا شروع کردیں گے۔ انہوں نے آج کاغان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس ملک کوآئین اور ایٹم بم دیا۔

(جاری ہے)

  ہم روٹی کپڑا مکان کا نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے اپنے مختصر خطاب میں مزید کہاکہ ملک میں بہت سے سیاستدان غریبوں کی بات کرتے ہیں لیکن بھٹو صرف بات نہیں کرتے بلکہ غریبوں کیلئے جان بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں تو عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں یونہی جلسے کرتارہاتو عمران خان رونا دھونا شروع کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات