پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں اتوار بازاروں کی چیکنگ، 1200کلو ناقص اشیاء موقع پر تلف
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور سمیت 8شہروں کے اتوار بازاروں کا معائنہ تفصیلی رپورٹ متعلقہ انتظامیہ کو بھجوائی جائے گی بیماریوں کا سبب بننے والے گندے نالوں کے اردگرد واقع اتوار بازاروں کو متبادل جگہ شفٹکرنے کا فیصلہ
اتوار 20 اگست 2017 19:11
(جاری ہے)
اتوار بازاروں میں متعدد فوڈ سٹالز پرمجموعی طور پر 1200 کلو ناقص پھل، سبزیاں، اور دیگر اشیاء خوردونوش تلف کیا گیا۔
ناقص اشیاء کی موجودگی پرڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سٹالز مالکان کو سخت وارننگز جاری کیں اورآئندہ وزٹ تک حالات بہتر نہ کرنے پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گندے نالوں کے اردگرد واقع اتوار بازاروں کو متعلقہ انتظامیہ کی مشاورت اور تعاون سے ساتھ مل کر متبادل جگہ شفٹ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اتوار بازاروں کی مکمل معائنہ رپورٹ متعلقہ انتظامیہ کو بھی بھیجی جائے۔ مزید کاروائیوں میں خوش رنگ پھلوں کے میٹھے مربے، ناقص اجزا سے بھرے ناقص مربے تیار کرنے پر معروف فیکٹری سیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شاہدرہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 15 ہزار کلو تیار ناقص مربے، 26ہزار کلو کا خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا۔ تیار مربوں کے ڈرموں میں مکھیوں کی بھر مار پائی گئی جبکہ مربے تیار کرنے کے لیے ناقص، گلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے۔مربوں پر الی اور مکڑی کے جالے بھی لگے پائے گئے اورورکرز کی جسمانی حالت انتہائی ناقص ہونے کے ساتھ ساتھ ورکرزکے میڈیکلز بھی عدم موجود پائے گئے۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.