بین الاقوامی فوڈ پورٹل کی لال قلعہ کے ساتھ شراکت
بذریعہ انٹرنیٹ، موبائل فون و دیگر کمیونیکیشن ڈیوائیسزمقامی صارفین کو من پسند کھانے انکی دہلیز پر پہنچا سکے گا
اتوار 20 اگست 2017 19:12
(جاری ہے)
سُپر مِیل پاکستان کے تحت کھانے پینے کی معیاری اشیاء صارفین کے دروازے پر انتہائی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور اپنی تیز رفتاری کی بدولت پاکستانی عوام بھی ایسے لائف اسٹائل سے محظوظ ہوسکیں گے جو اب تک صرف ترقی یافتہ ممالک کا خاصہ رہا ہے۔
اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیاںشراکتی معاہدے پر دستخط کی ایک خصوصی تقریب لال قلعہ ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد کی گئی جس میں جناب وقار شاہ، سی ای او سپر میل، جناب ظہیر یوسف، ڈائریکٹر لال قلعہ ریسٹورنٹ، محمد کبیر خان، ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمینٹ و مارکیٹنگ سپر میل پاکستان اور دیگر سینئر عہداداران نے شرکت کی۔ یہ معاہدہ سُپر میل کی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقامی ریستورانوں و کھانے پینے کے مراکز کے ساتھ فرنچائز کی بنیاد پر شراکت قائم کرتے ہوئے عالمی کاروباری توسیع کی ایک کڑی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام چھوٹے بڑے ریستوران و طعام خانے ای کامرس کے دنیا کے سب سے جدید، سہل و برق رفتار نظام کا حصہ بن کر اپنے کاروبار کو خوب سے خوب ترکی طرف لے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سُپر مِیل پاکستان کے سی ای او جناب وقار شاہ گیلانی نے کہا کہ سپرمیل یوکے نے گزشتہ ماہ صرف ایک مہینے کے قلیل عرصے میں برمنگھم برطانیہ میں واقع 74ریستورانوں کے ساتھ شراکتی معاہدے استوار کرتے ہوئے انہیں اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنایا اور تقریباً 17475برطانوی پائونڈ کے مالیت کی موبائل ایپس مقامی ریستورانوں کو فروخت کیں۔ سپرمیل تیزی کے ساتھ آئر لینڈ میں بھی اپنی جگہ بنارہا ہے اور آئر لینڈ کے دارلحکومت ڈبلن میں واقع ملک کے صنعتی، تجارتی و ٹیکنالوجی مرکز سٹی ویسٹ بزنس پارک میں اپنے قدم جما چکا ہے۔ اتنے مختصر سے عرصے میں سپر میل کی فقیدالمثال کامیابی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سپر میل پاکستان ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں واقع ریستورانوں کی ترقی و مجموعی تجارتی فروغ کے لیے کس قدر سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سُپر مِیل(www.Supermeal.pk) پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل سے متعلق موجودہ رجحانات کو یکسر تبدیل کرنے جارہا ہے اور انتہائی برق رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ سپر میل اپنے جدید خطوط پر استوار کردہ نِت نئے فیچرز سے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرنے جارہا ہے۔ سُپر میل پاکستان جسے پہلے فُورٹل کے نام سے جانا جاتا تھا فیس بُک اور گوگل کی طرح اپنے علاقائی پارٹنروں و فرنچائزکے لیے مکمل طور پر مربوط و منظم آن لائن پلیٹ فارم ہے جوملکی فوڈ سیکٹر کے آن لائن آرڈر وصول کرنے اور انکی ترسیل سے متعلق تمام مسائل و تحفظات کا تدارک کرتے ہوئے انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نیپال اور چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
-
کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ اس پر قابو پانے کی کوششوں سے تیز، گوتیرش
-
پاکستان: ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
-
لبنان: عسکری کارروائیوں کے دوران شہریوں کو درپیش خطرات پر تشویش
-
غزہ: اسرائیلی بمباری میں 4 بچے ہلاک، امدادی سامان کا گودام تباہ
-
یوکرین جنگ میں طبی سہولتوں پر اب تک 3,205 حملے ہو چکے، ڈبلیو ایچ او
-
آبنائے ہرمز تنازعہ کے بعد سے 6000 ملاح خلیج فارس میں بے یارومددگار
-
نیپال: سیلابی ریلے میں ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں
-
پاکستان کے جو دوسرے ٹیسٹ میں حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں
-
عمران خان کے بیٹے اگر اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو پاکستان آئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.