سٴْوشانت سنگھ راجپوت فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ میں لوگوں کوپیٹھ پر سواری کرائیں گے

پیر 21 اگست 2017 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت آنے والی فلم ’کیدار ناتھ‘ میں پٹھو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔بھارتی ذرائع ابکاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک کپور فلم کیدار ناتھ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم سے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اپنے کیرئیرکا آغاز کررہی ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار پٹھو (ٹورسٹ سکورٹ) کا ہو گا جوسوشانت سنگھ راجپوت نبھائیں گے۔یہ پٹھو پہاڑی علاقوں میں معمر افراد اور بیماروں کو اپنی پیٹھ پر لاد کر اوپر لے جاتے ہیں۔خصوصاً پہاڑی عبادت گاہوں پر ایسے پٹھو خوب نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :