ملک میں اقلیتوں کا تحفظ اورتمام شعبوں میں میرٹ اوراستعداد کے مطابق انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تمام ممکن اقدامات اٹھائے گی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو وفد کی وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد
پیر 21 اگست 2017 15:30
(جاری ہے)
وفد نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی۔
وفد نے پاکستان میں جذام کے مریضوں کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی آنجہانی ڈاکٹرروتھ فائو کی سرکاری تدفین کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے ڈاکٹرروتھ فائو کو جو عزت اوراحترام دیاہے اس سے پاکستان کی مسیحی برادری کو پورے ملک میں پہلے سے جاری سماجی اورانسانی ہمدردی کی خدمات کو وسعت دینے کا حوصلہ ملاہے۔وفد نے وزیراعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں مسیحی برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں کا تحفظ اورتمام شعبوں میں میرٹ اوراستعداد کے مطابق انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں پرعزم ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت تمام ممکن اقدامات اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.