ایم کیو ایم کے وفد کی نثار احمد کھوڑو سے ملاقات ،
کثیر جہتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت پاکستان کی حرمت کی خاطر لیڈر سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا،کسی سیاسی جماعت نے پاکستان کی حرمت کی خاطر اپنے لیڈر سے لاتعلقی نہیں کی ،خالد مقبول صدیقی تمام جماعتیں مل کر موقف اختیار کریں گی توسازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،سیاست کا رخ متعین کرنے کے لئے دباؤ نہیں ہونا چاہیے ،نثار کھوڑو کی میڈیا سے گفتگو
پیر 21 اگست 2017 16:43
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ میرا نہیں خیال ہمیں کسی کویہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ ہم استحکام پاکستان کیساتھ ہیں ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں قومی ایجنڈے پرساتھ ہوں،ایپی سی میں کرپشن کی روک تھام کے لئے اقدامات ہوں گے،ایم کیوایم پاکستان ملک کی سالمیت پرکوئی سمجھوتا یا مصلحت نہیں کرے گی ،کرپشن زدہ جمہوریت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اے پی سی جمہوریت کے لیے ایک اہم قدم ہے ، ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو دعوت دی ہے، تمام جماعتیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کانفرنس میں آئیں۔ا س موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے 22اگست کو ہونے والی کثیرالجماعتی کانفرنس کے لئے دعوت دی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ابھی کانفرنس میں24 گھنٹے ہیں، پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت سے متعلق جواب دیں گے۔دعا گو ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کی یہ کانفرنس کی کوشش کامیاب ہو۔انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں۔تمام جماعتیں مل کر موقف اختیار کریں گی توسازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔سیاست کا رخ متعین کرنے کے لئے دباؤ نہیں ہونا چاہیے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.