کویت میں یکم ستمبر بروز جمعہ کو عید الاضحی منانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 21:17

کویت میں یکم ستمبر بروز جمعہ کو عید الاضحی منانے کا اعلان
کویت  (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) کویت میں یکم ستمبر بروز جمعہ کو عید الاضحی منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کویت کے محکمہ موسمیات و فلکیات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں عید الاضحی یکم ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

کویت میں ذی الحج کا آغاز 23 اگست بروز بدھ سے ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ماہرین فلکیات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیگر خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی عید الاضحی یکم ستمبر کو ہی ہوگی۔ جبکہ حج 31 اگست کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :