لبنان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک،4 زخمی

منگل 22 اگست 2017 17:14

لبنان میں سڑک کنارے نصب بم  پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک،4 زخمی
بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) لبنان کی شام سے ملحقہ سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لبنانی فوج کے مطابق یہ واقعہ داعش کے خلاف کاروائی کے دوران اٴْس وقت پیش آیا جب فوجی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے تھے۔ اس واقعے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ واضع رہے کہ داعش کے خلاف یہ آپریشن 19 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔ عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقے کا 66 فیصد آزاد کر وا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :