تھانہ کوٹلی لوہاراں کا پولیس اہلکار ملزمان کی جوابی فائرنگ سے شہید

منگل 22 اگست 2017 20:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) تھانہ کوٹلی لوہاراں کا پولیس اہلکار ملزمان کی جوابی فائرنگ سے شہید ، دو پولیس اہلکارزخمی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں میں تھانہ کوٹلی لوہاراں کے پولیس اہلکاروں زبیر و دیگر نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے زبیر نامی پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گیا جبکہ دیگر دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :