چا ند نظر نہیں آیا،یکم ذوالحجہ ( کل) ہوگی

منگل 22 اگست 2017 23:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس منگل کی شام صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی زونل پنجاب کے ممبران جن میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری ،ْ مولانا عارف سیالوی ،ْ مفتی افتخار احمد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی، ترجمان زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سے کہیں سے بھی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،ْ انہوں نے بتایا کہ یکم ذوالحجہ کل 24اگست بروز جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔