قاہرہ، انسانی اعضاء کی تجارت میں ملوث 12 افراد گرفتار

بدھ 23 اگست 2017 10:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) مصری پولیس نے انسانی اعضاء کی تجارت کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کرلیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے کہاہے کہ گرفتار شدگان میں ملک کے معروف ڈاکٹر بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ غریب اور بیروزگار مصریوں کو خطیر رقوم کے عوض اپنے اعضاء فروخت کرنے پر اکساتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں جو عالمی پیمانے پر انسانی اعضاء کی تجارت میں ملوث ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس نے 3 ڈاکٹر،4 نرس، ہسپتال میں دیگر فرائض انجام دینے والے 6افراد کے علاوہ مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے 2افراد کو گرفتار کیا ہے۔