کرن جوہر شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی شوکے پہلے مہمان اداکار ہوں گے

بدھ 23 اگست 2017 14:01

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اداکار شاہ رخ خان کے نئے ٹی وی شو ’’انڈیا نئی سوچ‘‘ میں بطورمہمان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ٹی وی شو ’’انڈیا نئی سوچ‘‘کی پہلی قسط کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے شو کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا ہے۔تصویر میں انہوں نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہن رکھا ہے۔ 14 اقساط پر مشتمل یہ شو ستمبر میں سٹار پلس پر نشر کیا جائے گا جبکہ شو میں دنیا کے مختلف حصوں سے مقررین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :