گلوکار بلال بلوچ نے اپنے نئے چار گانے جن میں ‘’بلی نغمہ ،فارمولا 1، ڈرامہ اور لیلی مجنوں انٹرنیشنل لیبل ماس اپیل کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کردیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اگست 2025 11:57

گلوکار بلال بلوچ نے اپنے نئے چار گانے جن میں ‘’بلی نغمہ ،فارمولا 1، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2025ء) گلوکار بلال بلوچ نے اپنے نئے چار گانے جن میں ‘’بلی نغمہ ،فارمولا 1، ڈرامہ اور لیلی مجنوں انٹرنیشنل لیبل ماس اپیل کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کردیئے ریپر گلوکار بلال بلوچ اس قبل بھی اپنی خوبصورت آوازمیں گانے ریلیز کرچکے ہیں ان کے البم ”نیو گارڈن“ سے منسوب ان گانوں کو دنیا کی مشہور میوزک ویب سائٹ سپوٹی فائی پر بھی ریلیز کیا گیا ہے جہاں ان کو میوزک کے دلدادا افراد کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں ویوز بھی مل رہے ہیںگلوکار بلال بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میوزک پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہوں اپنے البم میں موجود گانوں کی ذریعے اپنے جذبات کااظہار کر رہاہوں شائقین اور میوزک لوورز کی جانب سے میرے کام خوب سراہا جارہا ہے جو میرے لئے حوصلہ افزائی کے ساتھ ایک کامیابی ہے ان گانوں کے پروڈیوسر طلال قریشی اور ابراہیم ظہیر کے ساتھ ملکر اس پروجیکٹ کو کیا ہےاور ان کے ساتھ ملکر گانوں کو تخلیق کیا ہے یہ ایسا میوزک پروجیکٹ ہے جو دنیا کو دکھاتا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے فنکارکسی کی پےروی نہیں کرتے بلکہ اپنی بہترین انداز پرفارمنس سے اپنا منفرد مقام رکھتے ہیںجو اپنی پرفارمنس سے نوجوان نسل کو اپنی پسندیدگی جانب گامزن کر رہا ہے آئندہ بھی اپنے پرستاروں کو منفرد دلکش میوزک پیش کرتے رہیں گے یاد رہے کہ گلوکار بلال بلوچ سمیت دیگر فنکاراور ان کے گانوں کو ٹپوس انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے منسلک ہیں جو ان کو پاکستان میں میوزک اور میڈیا پلیٹ فارم پر متعارف کروا رہے ہیں۔