Live Updates

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد لندن میں علاج شروع

کینسر ابتدائی سٹیج پر اور قابل علاج ، والدہ کیلئے دعائوں پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں ‘ مریم نواز کا ٹوئٹ

بدھ 23 اگست 2017 17:44

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا کینسر تشخیص ہونے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 120سے امیدوار کلثوم نواز کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد لندن میں علاج شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ میری والدہ کا کینسر تشخیص ہونے کے بعد علاج شروع کردیاگیا ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کینسر ابتدائی سٹیج پر ہے اور قابل علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کے لئے دعائوں پرآپ سب کاشکریہ اداکرتی ہوں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے چند روز قبل لند ن گئی تھیں جہاں ان کے ٹیسٹ لئے گئے تو ان کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات