وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاکستان اورفرانس کے تعلقات کے فروغ پر فرانسیسی سفیر کو خراج تحسین
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ،شہبازشریف آج پاکستان کہیں زیادہ پرامن ہے ،پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں،د نیا پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے گفتگو پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میںپیشرفت کی ہے ،فرانسیسی سفیر
بدھ 23 اگست 2017 20:35
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔ فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہیں ۔
سرمایہ کاروںکوہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے جن میں پاک افواج ، پولیس کے افسر و جوان، عام شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی اورکہا کہ پاکستان میں جس تیز رفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کے حوالے سے بے مثال اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر ، تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات کے باعث صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میںپیشرفت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کے خلوص ، پیار اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گی-انہوںنے کہا کہ فرانس پاکستان کیسا تھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی-فرانس پنجاب حکومت کیساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فرانسیسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ ****متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.