صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کا ملیر بار کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

بدھ 23 اگست 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے ملیر بار ایسوسی ایشن کو ایک کروڑ 30 لاکھ گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کی منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے جو بھی لیگل معاملات ہیں وہ حل کریں گے اور صوبے بھر میں وٴْکلا برادری کے لیے رہائشی کالونیاں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ سندھ بھر کے وکلاء کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وکلاء برادری کے لئے انشورنس کارڈ اور میڈیکل کارڈ بنوا رہی ہے جس پر کام جاری ہے، جو باہر سے بیرسٹری کرکے آتے ہیں ان کو انٹرنی مقرر کرکے دو دو لاکھ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی ہے جس کی تحقیقات سی ٹی ڈی سربراہ ثنااللہ عباسی کررہے ہیں، جلد ہی فرار ہونے والے قیدیوں کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔ جشن آزادی کی تقریب کا آغاز ملی نغموں سے کیا گیا اور قومی ترانہ چلاکر سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ وزیر قانون نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :