دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں
امید ظاہر کی کہ پاکستان تمام چیلنجز پر قابو پا لے گا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
بدھ 23 اگست 2017 23:20
(جاری ہے)
وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کے لئے پاکستان کی مسلسل اور ثابت قدمی سے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ولی عہد کی قیادت بالخصوص سعودی عرب کی ترقی کے لئے 2030ء کو سراہا۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے مفاد میں ولی عہد کو تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور امن و استحکام کے لئے پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور سعودی عرب کی سالمیت کے لئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ولی عہد نے حکومت پاکستان کے نکتہ نظر کا اعتراف کرتے ہوئے جو کہ وزیراعظم کے پہلے غیر ملکی دورے سے ظاہر ہوتا ہے‘ ان کا اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں دوستانہ تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب مضبوط اور مستحکم پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تمام چیلنجز پر قابو پا لے گا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے اور خطے سے باہر امن‘ سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو رواں سال عازمین حج کے لئے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.