سابق کرکٹرز کا ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار
ورلڈ الیون کے کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر اور پی سی بی کو اپنا وعدہ نبھانے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ،ْتینوں میچوں کے دوران قذافی سٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے ،ْ ایونٹ کے انعقاد سے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ اور تحرک ملے گی ،ْ معین خان ،ْشاہد آفریدی ،ْ رمیز راجہ ،ْ وقار یونس
ہفتہ 26 اگست 2017 12:56
(جاری ہے)
ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سیریز کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بحال ہوگی بلکہ آئی سی سی کے ایونٹس اور اجلاس بھی ہوں گے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ یہ پاکستان کرکٹ کے لئے بڑی کامیابی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے آمادہ کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور ہم سب کو مثبت قدم اٹھانے پر انٹرنیشنل کرکٹرز، پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور اس سیریز کے انعقاد کو کامیاب بنانا چاہیے۔سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ اس سیریز کے انعقاد کو سراہا جانا چاہیے اور ورلڈ الیون کے کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر اور پی سی بی کو اپنا وعدہ نبھانے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم تینوں میچوں کے دوران قذافی سٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے ۔سابق کپتان و سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے اور قومی کھلاڑیوں کا حق بنتا تھا کہ وہ ملکی شائقین کرکٹ کے سامنے بھی پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ سیریز کامیاب ہوگی اور اس کے انعقاد سے دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ اور تحرک ملے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.