انسداد ڈینگی لاروا سرویلنس میں معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے،مرتضیٰ ملک

ہفتہ 26 اگست 2017 17:08

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2017ء) سب رجسٹرار راوی ٹاؤن مرتضیٰ ملک نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی لاروا سرویلنس میں معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے، اِن ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں میں نہایت جانفشانی سے سرویلنس کی ضرورت ہے،ا ن ڈور میں گھروں میں موجود گملوں‘ ایئر کولروں اور گھروں کی چھتوں پر موجود فالتو برتنوں و پرندوں کے لیے رکھے ہوئے کنٹینرز کی صفائی و چیکنگ ناگزیر ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹی ایم او راوی ٹاؤن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور راوی ٹاؤن میں جاری سرویلنس سرگرمیوں کے بارے میں اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔ مرتضی ملک نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے سبب نشیبی جگہوں اور خالی پلاٹوں میں موجود جمع پانی کا فوری طور پر نکاس کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو کھانے والی مچھلیوں کو تالابوں میں ڈال کر وہاں پر نشان ضرور لگایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن گھروں میں ڈینگی لاروا پایا جائے اس گھر کے دروازے پر ڈینگی اسٹیکر ضرور چسپاں کیا جائے۔ انہوں نے آؤٹ ڈور میں کام کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پارکوں ، قبرستانوں میں جھاڑیوں کی صفائی ازحد ضروری ہے جبکہ ٹائر دکانوں ، کباڑ خانوں اور گوداموں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :