جیکب آباد، اسٹیٹ بینک کے قانون کی خلاف ورزی اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشین بند رہنے لگی

پیر 28 اگست 2017 18:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2017ء) جیکب آبادمیں اسٹیٹ بینک کے قانون کی خلاف ورزی اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشین بند رہنے لگی اکائونٹ ہولڈرزاورشہریوں کو پریشانی کاسامنا چیف مینیجر اسٹیٹ بینک سے کاروائی کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں اسٹیٹ بینک کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے جیکب آبادکی تمام بینکوں کے اے ٹی ایم اکثر بند رہتے ہیں جس کے باعث شہریوں ،کارباری طبقے ،ملازمین ،اکائونٹ ہولڈرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اے ٹی ایم مشین بند ہونے کی شکایات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اے ٹی ایم مشین کے کیبن میں ٹیلی فون اور آپریشن مینیجر سمیت بینک کے دوملازمین کا نمبر ہونا لازمی ہے کیش نہ ہونے اور کارڈ مشین پھنس جانے کی صورت میں فون پر آگاہی کے بعد بینک عملہ اسی وقت خالی اے ٹی ایم مشین میں کیش رکھنے اور پھنساہواکارڈ مالک کو نکال کردینے کا پابند ہے پر ایسانہیں کیاجاتا اس حوالے سے اکائونٹ ہولڈرز ،کاروباری طبقے اورشہریوں وکی کمار،حماد اللہ انصاری ،زاہد حسین ،محمد علی اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ اے ٹی ایم پہلے تو بند رہتے ہیں جو کھلے ہوتے ہیں ان میں کیش نہیں ہوتی اور کچھ بینکوں کا عملہ اے ٹی ایم مشین بند کرکے مرکزی گیٹ کا شٹر آدھا کھول کر لوگوں سے رشوت لے کر ان کے اے ٹی ایم کیش کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے اے ٹی ایم میں اگر کارڈ پھنس جائے تو ایک ہفتے تک مذکورہ بینک کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں اس ظلم وزیادتی کا گورنر اسٹیٹ بینک اورچیف مینیجر سکھر فوری نوٹس لیں اور خلاف ورزی کے مرتکب بینک کا لائسنس منسوخ کرکے مذکورہ عملے کو بلیک لسٹ کیاجائے