کامیاب جلسہ عام سے دیر برائول کے عوام نے فیصلہ دیکر جماعت اسلامی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،
ہمار ا عزم دیر کو خوبصورت وترقی یافتہ بنانا ہے ،ہم عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا دیر بالا میں جلسہ عام سے خطاب
منگل 29 اگست 2017 20:04
(جاری ہے)
قوم نے ہر طرح کے لوگوں اور جماعتوں کو آزمایا اور تمام پارٹیوں نے اپنی باریاں لی ہے اس مرتبہ جماعت اسلامی کی باری ہے۔ صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔
وہ دیر بالا میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،امیرجماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ خان ، امیر جماعت اسلامی دیر پائیں مولانا اسد اللہ ، امیر جماعت اسلامی برائول زون اجمل خان ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک بہرام خان، تحصیل ناظم برائول جہان عالم خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں سے سینکڑوں افراد نے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میںشمولیت کا اعلان کیا۔جس میں پی ٹی آئی سے اسرار الدین خان ، ایوب ملک ، حاجی بادشاہ عالم ، بخت عالم ، طوطی رحمان ، ضیا ء الحق ، عمران خان، پی پی پی سے حاجی فردوس خان اپنے خاندان سمیت ،سردار خان اپنے خاندان سمیت ،نورالحق نورہ اپنے خاندان سمیت ،مبارک خان ، آیاز خان ، بخت فیرو زخان ، جمشید خان ، مسلم لیگ (ن) سے گل بادشاہ ، صاحبزادہ ، ، قاری اختیار خان ، اے این پی سے فضل غفار خان اور دیگر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عنایت اللہ خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس بار سیاسی روایات تبدیل کرے گی اور قوم ایک واضح تبدیلی محسوس کرے گی۔انھوں نے کہا کہ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔انہوںنے تحصیل برائول کے عوام کا کامیاب جلسہ عام پر شکریہ ادا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.