Live Updates

جہاں ڈکٹیٹرعدالتوں سے بڑے ہوں وہاں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے،مریم نواز

نوازشریف کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لائی ہوں،کبوترکی طرح آنکھیں بند کرنے والودیکھو! نوازشریف کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے،17ستمبرکوووٹ کے تقدس،سی پیک اورملک کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے باہرنکلیں،ڈکٹیٹرمشرف کوبلا کرپوچھنے کی کسی میں ہمت نہیں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 ستمبر 2017 19:51

جہاں ڈکٹیٹرعدالتوں سے بڑے ہوں وہاں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء ) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ ڈکٹیٹرعدالتوں سے بڑے ہوں تو نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے، نوازشریف کامقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوں،کبوترکی طرح آنکھیں بندکرنے والو،دیکھونوازشریف کے پیچھے پوراپاکستان کھڑاہے،17ستمبرکوپاکستان ،قانون و آئین ،ووٹ کے تقدس ، سی پیک اورملک کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے باہرنکلیں،ڈکٹیٹرمشرف کوبلاکرپوچھنے کی کسی میں ہمت نہیں۔

انہوں نے این اے 120میں انتخابی مہم کے سلسلے میں سینیٹ انتھونی چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا نام بہت عظیم خاتون مریم بی بی کے نام پرہے۔ہم سب بلارنگ و نسل پاکستانی ہیں۔ہم سب کے سکھ دکھ کے سانجھے ہیں۔آپ کیلئے نوازشریف اور کلثوم نوازکاپیغام لیکرآئی ہوں۔

(جاری ہے)

آپ کی دعاؤں سے میری والدہ صحت یاب ہورہی ہے۔الیکشن 2013ء میں بھی انتخابی مہم کی ذمہ داری مجھ پرتھی۔

اس دوران مجھ کسی نے بہت زیادہ پھولوں کی پتیاں پھینکیں۔میں نے دیکھاتومسیحی فیملی کھڑی تھی جنہوں نے ہاتھ میں کراس پکڑاہواتھا وہ مجھے دعادے رہے تھے۔وہ لمحہ میرے دل میں اترگیا۔میں 2013ء کے اس لمحے کوکبھی نہیں بھول پاؤں گی۔انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کی تعلیم و صحت اور دفاع کے شعبے میں آپ کی بڑی خدمات ہیں۔آپ لوگوں نے اس ملک کے شہری ہونے کاپوراپوراحق اداکیاہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کامقدمہ لے کرنظرثانی کی اپیل لیکرآپ کی عدالت میں آئی ہوں۔جب ملک تیز ی سے ترقی کے منازل طے کررہاتھا۔سی پیک ،موٹروے،میٹروبسیں،ریلوے کوٹھیک کیاجارہاتھا،دہشتگردی کوختم کیاجارہاتھا،لوڈشیڈنگ ختم ہورہی تھی۔جب بھی نوازشریف کوحکومت ملی ہمیشہ نیچے جاتاہواپاکستان ملا،لیکن ان کوجتنابھی عرصہ ملاانہوں نے ابھرتاہواترقی کرتاہواپاکستان لوٹایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سوال پوچھ رہے ہیں کہ ملک کی ترقی کوکیوں روکاگیا؟کیوں عدم استحکام لایاگیا۔ان کی نااہلی ڈیڑھ سال مقدمہ چلنے کے بعد ہوئی ۔نااہلی کرپشن یا اپنے وزراء اعظم ،وزراء اعلیٰ کے ادوارمیں کوئی کک بیک یاکمیشن لینے پرنہیں ہوئی،بلکہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنااہلی ہوئی ہے۔ کسی بھی ہمت نہ ہوئی کہ مشرف جیسے ڈکٹیٹرکوبلاسکے جس نے آئین اور ملک پرحملہ کیا۔

جہاں ڈکٹیٹرعدالتوں سے بڑے ہوں وہاں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔مریم نوازنے کہاکہ پاکستان ،نوازشریف ،قانون و آئین ،ووٹ کے تقدس ، سی پیک ، ملک کی ترقی کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے 17ستمبرکوباہرنکلیں۔ایک طرف نوازشریف ہے جوعوام کے حق حاکمیت اور ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑرہاہے۔دوسری طرف وہ ہیں جولاہورکوگالی دیتے ہیں۔پاکستان کی ترقی کاساتھ دینے والوں کوبے وقوف کہتے ہیں۔

مجھے یقین دلائیں کہ ووٹ کے تقدس کیلئے نوازشریف کیاآج اکیلاہے؟خیبرسے کراچی تک نوازشریف عوام کے ساتھ ہیں۔کبوترکی طرح آنکھیں بندکرنے سے کچھ نہیں ہوگا،آنکھیں کھولو،دیکھونوازشریف کے پیچھے پوراپاکستان کھڑاہے۔اس کواناکامسئلہ مت بناؤ،پاکستان کوترقی کرنے دو۔انہوں نے کہاکہ آج خیبرپختونخواہ کے عوام پرڈینگی کی مشکل آئی تولوگوں نے شہبازشریف کوآوازدی۔عمران خان کوآوازنہیں دی۔لیڈروہ ہوتاہے جوعوام کے ساتھ کھڑاہو،وہ آپ کی طرح پہاڑوں میں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں نہیں چھپے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات