سپر سٹارز شاہ رخ ، عامر خان اور سنجے دت نے عید بھرپور طریقے سے منائی

بالی ووڈ اداکاروں کی اپنے گھر میں تقریب کا اہتمام ،اداکاروں اورفنکاروں کی بھر پور شرکت

پیر 4 ستمبر 2017 19:00

سپر سٹارز شاہ رخ ، عامر خان اور سنجے دت نے عید بھرپور طریقے سے منائی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2017ء) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان اور سنجے دت نے عید قرباں پر تقریبات کا انعقاد کیا جس میں فلمی شخصیات، دوستوں اور خاندان کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ بالی وڈ میں دنیا بھر کے تہوار جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں اور بالکل اسی طرح عید قربان کو بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔فلمی دنیا کے ستاروں نے عید قربان کے پہلے روز اپنے اپنے گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جس میں فلمی شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔

عید کے پہلے روز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان اور سنجے دت کے گھر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ستاروں نے شرکت کی۔ شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت میں ہی تقریب رکھی جس میں فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے شرکت کی جب کہ کنگ خان نے چھوٹے بیٹے ابراہم کے ساتھ گھر کے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی عید اپنی والدہ، خاندان اور دوستوں کے ساتھ عید گزاری جب کہ انہوں نے اس موقع پر سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔

عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ، بیٹی ایرا خان اور اداکارہ فاطمہ ثما شیخ کے ساتھ سیلفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلے روز گھر میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی بیٹی ایرا خان، اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ اداکار سنجے دت بھی عید کا تہوار منانے میں کسی سے پیچھے نہیں۔انہوں نے بھی اس تہوار کو جوش و خروش سے منایا جب کہ عید کے موقع پر سنجو بابا کالے سوٹ میں ملبوس تھے۔اداکار شرد، آدتیہ رائے حیدری اور کرکٹر ہربھجن سنگھ کی سنجو بابا کے گھر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :