پنجاب یونیورسٹی بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل کرے گی

بدھ 6 ستمبر 2017 15:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی بی اے ، بی ایس سی 2017 ء پارٹ ون اور پارٹ ٹو (تھرڈ اور فورتھ ایئر ) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل جمعرات 7 ستمبر کوکرے گی اس سلسلہ میں تقریب رضی ہال، نیو کیمپس میں ہو گی۔ کنٹرولر امتحان پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 29 ہزار طلبہ و طالبات نے امتحان دیا،جس کے لئے 843 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ظفر منیر ناصر کی خصوصی ہدایات پر پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کی سربراہی میں 13 اعلی سطحی نگران ٹیمیں بنائی گئی تھیں جنہوں نے امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور 45 دن تک باقاعدگی سے تمام امتحانی مراکزکے دورے کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچانک دورے کا منصوبہ بھی ٹیم کے ارکان سے خفیہ رکھا گیا تھا اور انہیںصرف رات گئے مطلع کیا گیا تھا کہ اگلے دن کے دورے کے لئے مخصوص مرکز کون سا ہے، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور امتحان کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے ریکارڈ کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود اور وائس چانسلر کے ساتھ مل کر شہر میں اور شہر کے باہر مختلف امتحانی مرکز کے اچانک دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم کے خلاف ناجائز ذرائع کے کیس کے اندراج کیلئے جب بھی ضرورت پڑی مقامی پولیس اور انتظامیہ کی مدد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :