خرم دستگیر خان سے ترک سفیر کی ملاقات ،ْباہمی دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترکی اپنی سرحدوں پر بگڑی ہوئی صورتحال کی روک تھام اور شام کے بحران میں مثبت کردار ادا کرے ،ْ وزیردفاع

بدھ 6 ستمبر 2017 21:52

خرم دستگیر خان سے ترک سفیر کی ملاقات ،ْباہمی دفاعی تعاون سمیت تمام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے ترکی کے صدر طیب اردوان کی سیاسی بصیرت اور جمہوریت اور ترقی کے لئے ان کے اقدامات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک بحریہ کے لئے فلیٹ ٹینکر کی تعمیر کے حوالے سے ترکی کے تعاون کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ترک ایئر فورس کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی حالیہ ڈیل کو بھی سراہا ۔ وفاقی وزیر نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہولوسی آکار کے حالیہ دورے کو سراہا ۔ خرم دستگیر نے مشرق وسطی بالخصوص شام ‘عراق‘ یمن اور سعودی عرب کی بگڑی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ ترکی اپنی سرحدوں پر بگڑی ہوئی صورتحال کی روک تھام اور شام کے بحران میں مثبت کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :