لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، خطرناک ڈاکو سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان گرفتار

بدھ 6 ستمبر 2017 23:15

لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، خطرناک ڈاکو سمیت سنگین ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) لاڑکانہ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، خطرناک ڈاکو سمیت قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رتوڈیرو میران خان درانی نے سب ڈویزن کا چارج سنبھالتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش اور اشتہاری خطرناک ڈاکو ڈھیسر خروس کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی اور تھانہ رتوڈیرو کے ایس ایچ او نے مختلف علاقوں میں کاروایوں کے دوران قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں جیسے مقدمات میں مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ سول لائین پولیس نے لوکو شیڈ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد ملزم بلاول عرف صابر ابڑو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پسٹل اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :