جڑانوالہ ،غیر ت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:13

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) غیر ت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ تھانہ لنڈیانوالہ کے حدود میں پیش آیا۔ ملزم فرار، پولیس مصروف کارروائی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھا نہ لنڈیا نوالہ کے نوا حی گا ئو ں 630 گ ب کے رہا ئشی ملا زم حسین کی شا دی شدہ بھتیجی نسرین بی بی جا لب دا چک نے دیہہ ہذا ہی کے نوجوان سے مبینہ طور پر ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے ۔

متعدد مرتبہ چچا نے اپنی بھتیجی کو منع کیا مگر وہ اپنی حرکات سے باز نہ آئی گزشتہ روز اسی رنجش پر ملازم حسین نے فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی نسرین بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :