جعفر آ با د، فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 8 ستمبر 2017 22:37

جعفر آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) بلو چستان کے ضلع جعفر آ با د اور حب میں فا ئرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مبا ق گزشتہ روز حب کے علا قے دریجی میں اراضی کے تنا زعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصا د م کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فو ری طو رپر قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کے بعد پو لیس نے فا ئرنگ کے الزام میں 2افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ واقعہ سے متعلق بھی مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

ادھر ضلع جعفر آ بادکے علا قے ڈیرہ اللہ یا ر میں بھٹی پھا ٹک کے مقا م پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے راشد علی نا می شخص شدید زخمی ہو گیا ہے اس واقعہ سے متعلق تحقیقات جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :