شیخوپورہ ، مویشی چور گینگ کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل محمد اشفاق پنوں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

جمعہ 8 ستمبر 2017 23:04

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) ناظر لبانہ میں مویشی چور گینگ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیخوپورہ پولیس کے کانسٹیبل محمد اشفاق پنوں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او شہزادہ سلطان ،ڈی سی ارقم طارق،ڈی پی او سرفراز خان ورک،ارکان اسمبلی سردار عرفان ڈوگر،میاں جاوید لطیف،عارف خان سندھیلہ ،فیضان خالد ورک،سٹی صدر طیاب راشد سندھو، سمیت پولیس افسران ،اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید کانسٹیبل کو پورے پولیس اعزازات کے ساتھ گائوں ہر دیو میں سپردخاک کر دیا گیا ،شہید نے پسماندگان میں 2بیٹے اورایک بیٹی،بیوہ چھوڑی ہے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او شہزادہ سلطان ،ہمارئے دو جوان دوسے تین دنوں میں گولیاں کا نشانہ بنے جنہوں نے شہادت کا درجہ حاصل کیا جو بہت بڑا اعزاز ہے لیکن ان کی کمی ان کے خاندان والوں کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی بہت زیادہ محسوس ہوتی رہے گی،ان دونوں واقعات میں ہمارئے لیے سبق بھی ہے ،شہادت کسی بھی ایجنسی کے اہلکار یا افسر کی ھواسکو ایجنسی کو تقویت دیتی ہے،اسکا جو عظم ہے وہ مزید پختہ ہوتا ہے ،ان میں لڑنے کی مزید صلاحیت پیدا ہوتی ہے ،ڈی پی او شیخوپورہ کو کل سے ری ویو کیاجارہے بہت جلد ان دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو ناک آئوٹ کرنا ہے،دوسرا سبق ہمارئے لیے یہ ہے ہم نے اپنی سیفٹی کاشنز کو ری ویو کرنا ہے،جوان جب ناکہ جات پر ہوتے ہیں یا کسی بھی جگہ چھاپہ مارنے کے لیے جاتے ہیں اس وقت ان کو الرٹ ہونے کی اشد ضرورت ہوتی ہے،ہمارا سب کا یہ عقیدہ ہے جسکا وقت آجاتا ہے اسکو ٹالا نہیں جاسکتا ،لیکن بہتر تیاری کی سب کو ضرورت ہے شہادت کے رتبہ سے بڑھ کر کوئی رتبہ ہونہیں سکتا ،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک نے کہا کہ ہم شہریوں کی حفاظت اور ان کے تحفظ کے لیے انشاء اللہ تعالی اسی طرح اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہینگے،پنجاب پولیس کا پیکج شہداء کے لیے بہت ہی اچھا ہے لیکن ڈسٹرکٹ پولیس جو اپنی طرف سے کرسکے گی وہ علیحدہ ہوگااور ہم ایلیٹ کے بہترین اہلکاروں کو مزید الرٹ کرینگے تاکہ آئندہ کسی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آسکے،اور سٹی ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے اس موقعہ پر میڈیا کے سامنے شہید کے بچوں کی مالی امداد کے لیے دولاکھ روپے دینے کا علان کیا،جبکہ آر پی او نے شہید کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات اور محکمانہ سہولتیں دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :