قصور کے قریب موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہو گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) نواحی علاقہ بلوکی روڈپر تیزرفتاردوموٹرسائیکل کے تصادم سے ایک شخص جاں بحق دوسراشدیدزخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوکی کا رہائشی محموداحمد بسواری موٹرسائیکل پھولنگر سے بلوکی جارہاتھا کہ ہیڈبلوکی رودپرمخالف سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارمحموداحمدموقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ مخالف سمت سے آنے والا سرائے مغل کا رہائشی عباس شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ صدر پھولنگرپولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :