لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ میں چار سو سے زائد افراد کی شرکت

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:16

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) کار اور موٹر سائیکل کے لائسنس کے اجراء کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک ،پی آر او ٹو ڈی پی او اور سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹیسٹ لیا گیا جس میں چار سو تریسٹھ افراد شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ کے دفتر میں ڈی ایس پی ٹریفک میڈم نسیم ،پی آر او ٹو ڈی پی او حبیب اللہ قریشی اور سیکرٹری آر ٹی اے نے کار اور موٹر سائیکل کے لائنس کے اجراء کے لئے ٹیسٹ لیا جس میں 463افراد نے شر کت کی ۔

شرکاء سے ٹریفک قوانین ،اشاروں کے بارے میں پوچھا گیا اور ڈرائیونگ کا ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔ٹیسٹ میں شامل 463 افراد میں سے صرف 240 کی کامیاب ہو ئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی میڈم نسیم کا کہنا تھا کہ لائسنس کا اجراء انتہائی شفافیت سے کیا جا رہا ہے اور کسی قسم کی سفارش کو ملحوظ خاطر نہیں لایا جا رہا ۔