امریکہ کو افغانستان میں ناکامی کا سامنا ہے اسلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے،تہمینہ جنجوعہ
جیو اسٹریٹجک صورتحال بدل رہی ہے‘ پاکستان کو اپنا مثبت بیانیہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا ہمیں اپنی معیشت مضبوط بنانا ہوگی، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں‘ فوج اور قوم کی قربانیوں کی بدولت ہم آواز فصائوں میں سانس لے رہے ہیں پاکستان نے اپنے بازو کے زور پر دہشت گردی ختم کی،برما کے مسلمانوں پر مظالم پر پاکستان نے آواز اٹھائی ہے ،سیکرٹری خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 10 ستمبر 2017 22:40
(جاری ہے)
پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہر ادارے کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے جس کی بہت بڑی وجوہات ہیں چین ‘ روس اور امریکہ کے بھی جیو اسٹریٹجک صورتحال مین تبدیلی کا کردار ہے۔
پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشی حالات بہتر بنانے ہیں سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی دیکھنا ہوگا ہم اپنے معاشی روابط کو کسی طرح فروغ دیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مثبت تشخص دنیا کو دیکھانا ہوگا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں دیں اتنی قربانیاں کسی ملک نے نہیں دی ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔ اپنے گھر کی حفاظت خود کرنی ہے ہم نے پاکستان کو مضبوط کرنے کی بہت کوشش کی ہے امریکہ کو افغانستان میں مسائل کا سامنا ہے اس لئے امریکہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کسی اور ملک کی طرف انگلی اٹھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مثبت بیانیے کی ضرورت ہے ہم اس وقت وائٹ کٹیگری میں ہیں ہمیں اپنا موقف پر زور طریقے دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ رکھنا ہوگا۔ اور اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں سے آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے زور بازو پر دہشت گردی کو شکست دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک اچھے تعلقات ہیں چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترین ہیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس معیشت کا تعین کرتی ہے ہم نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی ہے بھارت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے کشمیریوں کے حالات کو پاکستان کبھی بھول نہیں سکتا بھارت کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان او آئی سی اجلاس میں کشمیر پر بات کرے گا۔ برما کے مسلمانوں پر مظالم پر پاکستان نے آواز اٹھائی ہے ا ور برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.