عوامی مرکز میں وزارت منصوبہ بندی کا چھوٹا سا حصہ موجود ہے ،وہ آتشزدگی کے حادثے سے مکمل طور پر مخفوظ رہا،ترجمان

اتوار 10 ستمبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی مرکزاسلام آباد میں مذکورہ وزارت کا چھوٹا سا حصہ موجود ہے ،وہ آتشزدگی کے حادثے سے مکمل طور پر مخفوظ ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنی وضاحت میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا ایک یونٹ عوامی مرکز کی پانچویں منزل پر موجود ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ریسرچ پر مبنی ہے تاہم اس یونٹ میںدفتری سامان مخفوظ رہا کیونکہ آگ وہاں پر نہیں پہنچ سکی۔ ترجمان نے کہا کہ اس دفتر کا جو بھی ڈیٹا ہے وہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں مخفوظ ہے۔