ظالمانہ ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے جیسے پیدائشی حق سے دستبردار نہیں کر سکتا،محمدبرجیس طاہر
حق خودارادیت کے حصول تک تمام تر مشکلات کے باوجود غیور و بہادر کشمیری بھارت کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان
پیر 11 ستمبر 2017 20:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بھارتی حکمران مقبوضہ وادی کا دورہ کرتا ہے تو پوری مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور کشمیری رہنمائوں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم کا یہ سلسلہ گذشتہ سات دہائیوں سے بے دریغ چل رہا ہے اور اس کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس بے پناہ تشدد کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آج بھی اُسی طرح پرُعزم ہیں جس طرح آج سے ستر سال قبل تھے اور آزادی کی اس جدوجہد میں انہوںنے بھارت کی جانب سے درجنوں سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل سینہ تان کر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز اور درجنوں کالے قوانین کشمیریوں کی جدوجہد کو کچلنے میں ناکام رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف غیور اور بہادر کشمیری بھارتی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں اور آئے دن اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم پر بین الاقوامی دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین، برما اور شام سمیت دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دینے کے باوجود پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ دُنیا اس خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف توجہ دے اور ہم سے ڈو مور کا تقاضا کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر خود ڈو مور کا عملی مظاہر ہ کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں ستر سال سے بھارت کی جانب سے جاری ظلم وبربریت کا خاتمہ کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.