قومی بینکوں کے ملازمین و افسران کو درپیش مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل

پاکستان بنک انشورنس ایمپلائز فیڈریشن کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی درخواست

پیر 11 ستمبر 2017 21:16

․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان بنک انشورنس ایمپلائز فیڈریشن نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست بھیج دی تاکہ قومی بینکوں کے ملازمین و افسران کو درپیش مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے قومی بینکوں کی فیڈریشن نے ملازمین کی یہ یاداشت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نومبر2014ء میں بھجوائی تھی لیکن کسی بھی ذمہ دار نے ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کئے۔

(جاری ہے)

نئے منتخب وزیراعظم کو چاہیئے کہ وہ ہماری فیڈریشن کے ساتھ فی الفور مذاکرات کا آغاز کریں۔ قومی بینکوں کی فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران ملک محمد حسین UBL، چوہدری محمد فارقBOP، ملک حیدر اسماعیلZTBL، شوکت علی بھٹی نے پیرس کے نمائندوں سے ایک ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہمارے سمائل میں UBLسے نکالے گئے جبری افسران5416کی بحالی، پنجاب بینک سے یونی عہدیداران کی برطرفی، قومی بینکوں کے پنشنروں کو ص-در پاکستان کے حکم کے مطابق پنشن کی ادائیگی اور بقایا جات کی ادائیگی۔ قومی اداروں میں کم از کم تنخواہ کی ادائیگی جیسے مسائل شامل ہیں۔۔