پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

پیر 11 ستمبر 2017 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ، پارٹ ون اور پارٹ ٹو) سپلیمنٹری 2017ء کے امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق داخلہ فارمز و فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ28ستمبر 2017ء ہے جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :