قطری اشتعال انگیزی کے بعد، ٹرمپ کی ابوظبی کے ولی عہد کو فون کال
قطرکے ساتھ جاری تنازع کے حل کی تلاش کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا،وائٹ ہائوس
بدھ 13 ستمبر 2017 15:00
(جاری ہے)
گذشتہ روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز پر قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک کو اشتعال دلانے کے لیے ایران کی حمایت کا کھل کر اظہار کیا۔
قطر کے ایران کے ساتھ تعلقات کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے المریخی نے کہا کہ ایران ایک ’معزز اور شریف ملک ہے۔قطری وزیر مملکت کی طرف سے ایران کو معزز ملک قرار دینے پر مصر میں متعین سعودی سفیر اور عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب احمد قطان نے کہا کہ قطر کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر ندامت کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ ایران ہمیشہ خلیجی ملکوں کے خلاف سازشیں کرتا رہا ہے۔اس موقع پر مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے بھی قطری وزیر مملکت کے ایران کی حمایت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس کے دوران تنازعات کو اچھالنے کا طرز عمل قابل قبول نہیں اور دوحہ کی جانب سے دہشت گردی کی سپورٹ اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شکری کے مطابق دہشت گردی کی سپورٹ کے حوالے سے قطر کی تاریخ سب جانتے ہیں اور بھی جانتے ہیں کہ اس نے لیبیا ، شام اور یمن میں شدت پسند عناصر کو مال اور ہتھیار فراہم کیے جب کہ مصر کے اندر بھی اسی کے سبب کئی مصری اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.