شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا نیچرل سائنسز فیکلٹی کے مختلف تدریسی شعبوں کا اچانک دورہ،اساتذہ پرطلباء کو کورس کا اختصار مہیا کرنے اور پابندی کے ساتھ کلاسز میں کلی طور پر آن لائین حاضری نظام رائج کرنے پر زور،اساتذہ و طلباء کے ساتھ غیر رسمی گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:48

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے نیچرل سائنسز فیکلٹی کے مختلف تدریسی شعبوں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنسز، فزیالوجی اور فریش واٹر بایولاجی اینڈ فشریز کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے شعبوں اور کلاسز میں موجود اساتذہ و طلباء کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کی جانب سے طلباء کو کورس کا اختصار مہیا کرنے اور پابندی کے ساتھ کلاسز میں کلی طور پر آن لائین حاضری نظام کو رائج کرنے پر زور دیا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طلباء پر واضح کیا جائے کہ اگر ان کی حاضری مطلوبہ شرح سے کم ہوگی تو انہیں سیمسٹر امتحانات میں حصہ لینے نہیں دیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو جامعہ میں بہترین تعلیمی ماحول و جدید سہولیات فراہم کیا جائیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول، ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد کے طلباء کو جشن آزادی کی تقریب اور پیرنٹس ڈے پر بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کی اسکولی بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول کے بچے تعلیم و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر ان کی قابلیت و صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ وائس چانسلر کو گزشتہ روز بھی جامعہ کے اساتذہ، افسران و ملازمین کی جانب سے حج کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :