غیر رسمی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں داخل بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیے گئے ہیں، کمشنر لاہور اور سیکرٹری لٹریریسی پنجاب کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواندگی کی سو فیصد شرح کے لیے محنت شاقہ کی ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب نے نجی اداروں و تنظیموں کے ساتھ اشتراک کار کو مضبوط بنا کر اس سمت میں پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کو باشعور اور کار آمد شہری بنا کر ہی جدید قوم بنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر رسمی اسکولز محدود وسائل رکھنے کے باوجود صوبہ بھر کے دور دراز علاقوں میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں جو کہ قابل تحسین امر ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس میں منعقدہ ڈیجیٹل دنیا میں خواندگی کے عنوان سے سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کی مہمان خصوصی سیکرٹری لٹریسی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ تھیں۔

لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید،سابق وزیر تعلیم شاہین عتیق الرحمن، ماہر تعلیم جمیل انجم، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد مہمانان گرامی میں شامل تھے۔ڈاکٹر عصمت طاہرہ سیکرٹری خواندگی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواندگی کے فروغ اور 2030 تک سو فیصد شرح خواندگی کے حصول کے لیے محکمہ لٹریسی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا جا رہا ہے۔غیر رسمی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان تعلیمی اداروں میں داخل بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :