بلوچستان میں میگاپراجیکٹس سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے وژن کے مرہون منت ہیں ، کچھی کینال کے مردہ منصوبے میں بھی محمدنوازشریف نے جان ڈالی، ہم نوازشریف کے سپاہی اوربازو ہیں اوراُن کا پیغام لیکر ڈیرہ بگٹی کے عوام کے پاس آئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن)کے قائمقام صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر ،وفاقی وزرأ جام کمال خان،میردوستین ڈومکی، صوبائی وزرأ عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد اچکزئی، سردار دُر محمد ناصر، میرمحمد خان لہڑی،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع ،سینیٹرآغاشاہ زیب درانی،رکن اسمبلی پرنس علی بلوچ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگز یب حق،آئی جی پولیس احسن محبوب،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدارآغاشکیل درانی، ضلع ڈیرہ بگٹی کے قبائلی عمائدین اورعوام کی بہت بڑی تعداد جلسہ میں شریک تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب انہوں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالاتوسابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں سی سی آئی کے پہلے اجلاس میں کچھی کینال کا مسئلہ اٹھایا،اُس وقت کے وزیراعظم نے میرے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے منصوبے میں مشرف دورمیں ہونے والے گھپلوں کی انکوائری کرانے اورمنصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں آج کچھی کینال کا پہلافیز مکمل ہوا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کا جوش وجذبہ قابل تعریف ہے اورہم کچھی کینال کی صورت میں ان کے لئے تحفہ لیکر آئے ہیں جس سے ڈیرہ بگٹی کی ہزاروں ایکڑ اراضی آباد ہوگی اوریہاں کے عوام بھی خوشحال ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے سبز انقلاب کا افتتاح کیاہے جس سے 70سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کچھی کینال سے علاقے کی معیشت مضبوط ہوگی اورضلع ڈیرہ بگٹی کے عوام اوران کے بچے خوشحال زندگی گذاریں گے ،انہوں نے کہاکہ کچھی کینال بلوچستان بالخصوص ڈیرہ بگٹی ،بولان،نصیرآباد اورجھل مگسی اضلاع کے عوام کیلئے ہے انہوں نے پٹ فیڈرکینال کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ جہاں پانی ہوتاہے وہاں سولائزیشن کاآغازہوتاہے اوروہ علاقہ آباد ہوجاتاہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر کالاباغ ڈیم بن جاتاہے توبلوچستان میں کچھی کینال جیسی مزید تین نہریں بن سکتی ہیں اورمزید لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوسکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ بگٹی کے عوام سے کہاکہ جب وہ بھی کھیتوں کو پانی دیں،فصل بوئیں اورکاٹیں تو یہ ضروریاد رکھیں کہ کچھی کینال کی تکمیل محمدنوازشریف کی بدولت ممکن ہوئی اوراُن کے اوراُن کے ساتھیوں کیلئے دُعائیں کریں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی کیلئے بیلداروں کی دوسوآسامیاں دینے کا اعلان کیا۔قبل ازیں پنڈال پہنچنے پر وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ،وفاقی وصوبائی وزرأ اوردیگرمہمانوں کاوالہانہ استقبال کیاگیا ،وزیراعظم کو روائتی پگڑی پہنائی گئی ۔بعدازاں پاکستان ہاؤس میں وزیراعظم کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.