سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ

ریسکیو 1122 کی ٹیموں کا متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:30

سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی اطلاعات کے فوری بعد ریسکیو 1122، ہیلتھ، ریونیو، لائیو سٹاک سمیت ریسکیو اور ریلیف سے متعلقہ تمام محکموں کی ٹیموں کو متاثرہ علاقہ روانہ کر دیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دشمن کی فوج نے بے گنا ہ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے نتیجے میں دو شہری شہید ، تین زخمی ہوئے، ایک مویشی ہلاک سات زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی سیالکوٹ شاہد عباس کی قیادت میں تشکیل دی گئی ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی ہے اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرین کو امدادی رقوم کے چیک فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :