کوٹلی‘سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون‘ آزاد کشمیر میں ہیروئن سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار

آدھا کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلا ف منشیات ایکٹ کی دفعہ9Bکے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون‘ آزاد کشمیر میں ہیروئن سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار لاکھوں کی ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف راجہ صداقت علی نے ہمراہ مہتاب اسلم، سردار کاشف ،سردار فہیم ،راجہ خضر،معہ نفری تھانہ ناڑ کی حدود جرائی کے مقام پر دوران ناکہ بندی مسافر گاڑی میں سوار آزاد کشمیر کو ہیروئن سپلائی کرنے والا عادل ولد محمد الیاس کو مشکوک جان کر تلاشی لی توملزم کے قبضہ سے آدھا کلو ہیروئن جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے برآمد کر کے ملزم کے خلا ف منشیات ایکٹ کی دفعہ9Bکے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی واضع رہے سی آئی اے کی پے در پے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں سے اکثر منشیات فروش زیر زمین چلے گئے -

متعلقہ عنوان :