نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے آنے کے بغیر بھی اللہ فتح دے گا،این اے 120 میں حق اور سچ جیتے گا، پاکستان آگے کی طرف جا رہا ہے،امن و امن کی صورتحال بہت بہتر ہے

وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے آنے کے بغیر بھی اللہ فتح دے گا،این اے 120 میں حق اور سچ جیتے گا، پاکستان آگے کی طرف جا رہا ہے،امن و امن کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں حق اور سچ جیتے گا،سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لئے نواز شریف الیکشن مہم کیلئے نہیں آئے، نواز شریف کو پتہ ہے کہ ان کے آنے کے بغیر بھی اللہ فتح دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے کی طرف جا رہا ہے، آج سینیٹ میں بھی کھیلوں پر بہت بات چیت کی گئی، ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے۔