ہری پور، عید الضحیٰ گزر گی مگردیہی علاقوں سے قربانی کی آلائشوں کو تا حال ٹھکانے نہ لگا یا جا سکا، تعفن سے عوام بے حال

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) عید الضحیٰ گزر گی مگردیہی علاقوں سے قربانی کے بعد آلائشوں کو تا حال ٹھکانے نہ لگا یا جا سکا تفصیلات کے مطابق عیدا لضحیٰ کے موقع پر مسلمان بڑی تعداد میں سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے مختلف جانوروں کی قربانی کر تے ہیں جس کے بعد ان باقیات اور آلائشوں کو گلی محلوں اور کھیتوں میں پھینک دیا جاتا ہے شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں ان کو ٹھکانے لگانے کوئی بند وبست نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ جگہ جگہ پڑی رہتی ہیں جس سے ان علاقوں میں سخت تعفن پیدا ہو گیا ہے،جس کی وجہ سے ان علاقوںمیں کئی قسم کی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ، سنجیدہ عوامی حلقوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کی طرف بھی فوری توجہ دیں تاکہ شہری موزی امراض سے بچ سکیں اور صفائی کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :