اعلیٰ عدالت کے پاس نواز شریف کی کرپشن کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں، صمصمام بخاری

نواز اینڈکمپنی کوملکی ترقی سے نہیں بلکہ کرپشن سے پیار ہے پوری قوم کو پتا چل گیا ہے کہ نواز فیملی نے عوام کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ کیا ،وفد سے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:34

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں اُنکی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں اعلیٰ عدالت کے پاس نواز شریف کی کرپشن کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں موجودہ حکومت اداروں کے ٹکراؤ کی پالیسی سے پرہیز کریں اس سے ملک کی بقاء کا سوال ہے لیکن نواز اینڈکمپنی ملک کی ترقی سے نہیں بلکہ کرپشن سے پیار کرتے ہیں پوری قوم کو پتا چل گیا ہے کہ نواز فیملی نے عوام کے ساتھ کتنا بڑا دھوکہ کیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیو ں نکالا یہ آنے والا وقت بتا ئیگا کہ پاکستان سے میں مجھے کیوں نکالا اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ضلعی انفار میشن سیکرٹری چوہدری فیضان گجر ضلعی صدر رانا طارق ارشاد خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اینڈکمپنی کے لیے حدیبیہ پیپر ملزاور سانحہ ماڈل ٹاؤن ہی کافی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پھندہ شہباز شریف اور اس کے حوارویوں کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :