یونیورسٹی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی

پیر 18 ستمبر 2017 18:24

کوئٹہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ملازمین محنت اور لگن سے یونیورسٹی میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،یہ بات انہوں نے جامعہ بلوچستان کے ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے کابینہ کے ممبران جن میں چیئر مین محمد اکرم رئیسانی، جنرل سیکریٹری احمد نور کاکڑ، پریس سیکریٹری محمد اسماعیل پرکانی، جوائنٹ سیکریٹری حاجی عزیز لانگو، ایگزیکٹو ممبران، عبداللہ مینگل ، قیصر محمود اور محمد اسحاق پرکانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جنہوں نے پیر کو وائس چانسلر جاوید اقبال سے ملاقات کی، جامعہ بلوچستان کے ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے کابینہ نے سینڈیکیٹ کی کامیاب میٹنگ کرانے پر مبارک باد دی اور یونیورسٹی ملازمین کے حل طلب مسائل کو یونیورسٹی سینڈیکیٹ سے منظوری لینے پر وائس چانسلر اور تمام سینڈیکیٹ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل بنیادی طور پر حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین یونیورسٹی کو ملک کے اعلیٰ یونیورسٹیوں کے صف میں لانے کے لئے محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں گے۔ کیونکہ یہ صوبے کا واحد مادر علمی ہے جس میں صوبہ بھر کے غریب طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی ملازمین کے جائز مسائل کو مستقبل میں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :