سید وارث شاہ کی29 ویں عرس کے موقع پر وارث رنگ تقریب (کل )منعقدہوگی

پیر 18 ستمبر 2017 18:50

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء)ساہیوال آرٹس کو نسل ساہیوال کے زیر اہتمام بابا سید وارث شاہ کی29 ویں عرس کے موقع پر وارث رنگ تقریب (کل) 19 ستمبر کومنعقدہوگی ۔

(جاری ہے)

تقریب کی تقریب کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کریں گئے اور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو ہو ں گئے ، تقریب میں مختلف اداروں کے افسران ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ ، شاعر ،سماجی کارکن ، سول سو سائٹی کے اراکین بھی شرکت کریں گئے ۔ تقریب میں مختلف پر و گرام بالترتیب دے دیئے گئے ہیں جن میں سے ناٹک سانجھ ، مشاعرہ ، ہیر گائیکی سمیت پروگرام پیش کیے جائیں گئے ۔ یہ بات ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کو نسل سید ریاض ہمدانی نے مر اسلہ میں بتائی۔